Posts

Poor people

Image
غریب بھی کیا عجیب لوگ ہیں ملک کے کونے کونے پر بستے ہیں ، دنیا   کو پتھر کے زمانے سے  لے کر گلوبل ویلیج بنانے تک بنیادیں یہی  فراہم کرتے ہیں  لیکن مجال ہے کہ اس غربت زدہ طبقے نے کبھی  اپنے ہونے کا احساس دلایا ہو۔ یہ  تو بھلا ہو امیروں کا،سرمایہ داروں کا، صاحب اقتداروں کا اور سیاستدانوں کا جو انھے ضرورت پڑنے پر دنیا سے معتارف کرواتے رہتے ہیں۔ یہ تو بس اپنی ساری زندگی  دو وقت کی   روٹی کی جدوجہد میں   گزار  کر اس جہاں کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہہ دیتے ہیں۔ اور دنیا کو خیر آباد بھی کچھ اس انداز سے کہتے ہیں کہ  ان کا کوئی نقوش اس دنیا میں باقی نہیں رہتا۔ یہ وہ لوگ ہیں  جن کی خدمت کا نعارہ لگا کر ہر پانچ سال بعد کئی انقلابی غریب پرور نظریات، پارٹی  سب کچھ بدل لیتے ہیں۔اسی طبقے کو عدالتوں میں چھوٹے چھوٹے مقدمات کی بیناء پر کئی کئی نسلوں تک نوچا جاتا ہے۔یہی معصوم جانوروں کی  خشک گوبر کو جلا کر اپنے لیے کھانا پکاتے ہیں،یہ زندگی بھر صاف پانی نہیں نوش کر پاتے۔یہ صحرائے    تھر میں بھوکے مر جاتے ہی...